وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ردعمل میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے وزیر اعظم کی میثاق معیشت کی تجویز کواحمقانہ قرار دے دیا۔ ایک ٹوئیٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کے سربراہ شہباز شریف کا انتخابات سے انکار ہر صورت میں اقتدار سے چمٹا رہنے کی ان کی خواہش کا عکاس ہے۔ معاشی فریم ورک صرف کمیونسٹ نظام میں ایک ہوتا ہےکوئی بھی ذی ہوش شخص حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کر سکتا۔ ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے انشاللہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔