Urdu
ابتک اسپیشل تازہ ترین

ممتاز شاعر ناصر کاظمی کو مداحوں سے بچھڑے پچاس برس بیت گئے

کومل جزبوں کے لطیف ترجمان ناصر کاظمی کو مداحوں سے بچھڑے پچاس برس بیت گئے۔ ناصر کاظمی غزل کو زندگی بنا کر اسی کی دھن میں دن رات مست رہے۔ ناصر نے غزل کی تجدید کی اور اپنی جیتی جاگتی شاعری سے غزل کا وقار بحال کیا۔

دنیا نے مجھ کو یوں ہی غزل گر سمجھ لیا
میں تو کسی کے حسن کو کم کر کے لکھتا ہوں

اردوشاعری میں تنہائی کا بات ہو یا پھر ہجر اور فراق کی صحبتوں کو ذکر چھڑے، تو اک مانوس اجنبی شاعر ضرور یاد آتا ہے۔

ہجرت کے درد سے آشنا، فراق اور وصال کے کرب سے خفا، اداسی اور تنہائی کی پرچھائی سے خوفزدہ شاعر ناصر کاظمی آٹھ دسمبر انیس سو پچیس کو بھارتی شہر انبالہ میں پیدا ہوئے۔ چودہ اگست انیس اور سینتالیس کو قیام پاکستان کے بعد لاہور منتقل ہوئے اور ریڈیو پاکستان میں بطور سٹاف ایڈیٹر کے خدمات سرانجام دیں۔

ناصر کاظمی کا پہلا شعری مجموعہ برگ نے تھاجو انیس سو باون کو شائع ہوا۔ اس کے علاوہ ناصر کاظمی نے جو شاعری مجموعے اور نثری کتابیں لکھیں ان میں پہلی بارش، نشاط خواب، سر کی چھایہ اور خشک چشمے کے کنارے قابل ذکر ہیں۔

ناصر کاظمی کی زندگی چائے خانوں، باغوں اورخالی سڑکوں پر رتجگوں سے عبارت تھی۔ دو مارچ انیس سو بہتر کو شکستہ پا، ہجر کی رات کا بے نوا مسافر، گئے دنوں کا سراگ لے کر اپنے چاہنے والوں کو تنہا اور سوگوار چھوڑ گیا۔

Related posts

انٹر بینک میں فی ڈالر 174روپے 48 پیسے پر آگیا

Rauf ansari

قومی اسمبلی میں صدر کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف قرارداد منظور

ibrahim ibrahim

مراد علی شاہ نے او جی ڈی سی ایل میں سندھ کی نمائندگی مانگ لی

Rauf ansari

Leave a Comment