Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

یوم آزادی پر مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

پاکسان کی یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات منعقد کی گئیں۔

کراچی میں پاکستان کے پچھترویں جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد پر اعزازی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ اعزازی گارڈز میں پہلی مرتبہ دو خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ اعزازی گارڈز کا دستہ کیڈٹس اور سیلرز پر مشتمل ہے۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے گارڈز نے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد قائد اعظم کو قومی سلام پیش کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد نے گارڈز کی تبدیلی کے عمل کا معائنہ کیا۔ مہمان خصوصی نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

لاہور میں پاکستان کے پچھترویں جشن آزادی کے موقع پر مزار علامہ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ پنجاب رینجرز کی جگہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل شہباز خان تھے۔ جنہوں نے گارڈز کی تبدیلی کے عمل کا معائنہ کیا۔ میجر جنرل شہباز خان نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

Related posts

ملتان کے شہری مہنگائی میں اضافے سے پریشان

Hassam alam

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 15 فیصد کردی

ibrahim ibrahim

عبدالغفور حیدری کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل

Hassaan Akif

Leave a Comment