عمران خان نے چار سال معاہدوں کو توڑا، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہدخاقان عباسی نےکہا ہےکہ جب ملک ڈوب رہا تھا تم سازش کر رہے تھے۔ عمران خان نے چار سال معاہدوں کو توڑا۔ شوکت ترین نے آخری معاہدے کو نہ صرف توڑا بلکہ ملک کو مشکل میں ڈالا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاہےکہ پی ٹی آئی نے وہ کیا جو دنیا کے امیر ترین ملک نہیں کرسکتے اور پیٹرول کی قیمت کو کم کیا۔ بجلی کی قیمت جو بڑھنی چاہیے تھی وہ جان بوجھ کر نہیں بڑھائی گئی جبکہ پاکستان کے مسائل حل کرنے کی بجائے جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے پر اکتفا کیا گیا۔

لیگی رہنما کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا وقت نہیں آیا کہ مشکل فیصلے کیے لیکن مفتاح اسماعیل نے جس لگن سے کام کیا وہ تاریخی ہے۔حقائق سے ملکی ضروریات سے خود کو علیحدہ نہیں کیا لیکن پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں جو فیصلے کیے اس پر افسوس ہے سابق وزیرخزانہ کی گفتگو کا مقصد آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری حاصل نہ کرنا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More