Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کو کسی خلائی مخلوق کی ضرورت نہیں، اسد عمر

تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی خلائی مخلوق کی ضرورت نہیں۔لانگ مارچ کی تاریخ کا فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی خود کریں گے۔حکومت ٹیلی ویژن پر عمران خان کی تقریر بند کروانے کی کوشش کے بعد اب سوشل میڈیا پر عمران خان کو بلاک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آرمی چیف جیسے اہم عہدے کی تقری امپورٹڈ حکومت نہیں کرسکتی۔ سیاسی انتشار کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہیں۔اور سیاسی عدم استحام کے خاتمے کیلئے ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔عمران خان کو کسی ڈیل کی ضرورت نہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کی رہائش گاہ پر ایک ویب سائٹ نامنطور ڈاٹ کام کا بہانہ بنا کر چھاپہ مارا گیا۔حکومت اس ویب سائٹ کو غیر قانونی قرار دے رہی ہے۔ اس معاملے کو ہائی کورٹ میں چیلینج کریں گے۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر واضح کریں کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کا حساب کب لیں گے۔عمران خان عدالتوں پر حملے اور ججز کے درمیان تفریق پیدا کرنے والی شخصیت نہیں بلکہ انھوں نے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلے کو مانا ہے۔ فضل الرحمان سمیت پورا امپورٹڈ نظام الیکشن سے فرار کا راستہ اختیار کررہا ہے۔

Related posts

ڈینگی کی شدت میں اضافہ، کراچی میں 191 اور اسلام آباد میں 128 نئے کیسز

Nehal qavi

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں دو مراحل میں دی جائیں گی

Hassaan Akif

آئین کا تحفظ ہمارا فرض ہے، چیف جسٹس

Rauf ansari

Leave a Comment