Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان کا 75واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

پاکستان کا 75واں یوم آزادی قومی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دعاؤں سے ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

اسلام آباد اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں سمیت مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں اہم حکومتی اور سرکاری شخصیات شرکت کریں گی۔ ملک بھر میں جشن آزادی کے سلسلہ میں سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مقررین جدوجہد آزادی کی تحریک میں دی جانے والی قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔

حکومتی، سرکاری شخصیات اورپاک افواج کے افسران،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ کے مزار مبارک پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کریں گے۔ ملک کے مختلف مقامات پر تحریک آزادی پاکستان کے شہداء کے لئے بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔

یوم آزادی کے موقع پر عوام نے گلی محلوں اوربازاروں کو خوبصورت جھنڈیوں اور پرچموں سے سجا دیا ہے۔ اہم سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرانے کے ساتھ چراغاں بھی کیا گیا ہے۔

جشن آزادی کے موقع پرپاکستان ٹیلی وژن،ریڈیو پاکستان سمیت نجی ٹی وی چینلز اور ریڈیو چینلز پر خصوصی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے۔جشن آزادی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام صوبوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خصوصی سکیورٹی انتظامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Related posts

عبدالرزاق داؤد اور امریکی ناظم الامور کی ملاقات، تجارتی مسائل پر گفتگو

Rauf ansari

پولیس کے شہداء ہمارا مان ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

Rauf ansari

پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنیکا حکم معطل

Hassam alam

Leave a Comment