Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کے الیکٹرک کی ناکامیوں کا بوجھ عوام اور منتخب نمائندے کیوں اٹھائیں، حکومت سندھ

کراچی:حکومت سندھ نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے (K-Electric) پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی ناکامیوں کا بوجھ عوام اور ان کے منتخب نمائندے کیوں اٹھائیں۔

سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر اجلاس ہوا، جس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ،سعید غنی، وقار مہدی، جاوید ناگور شریک ہوئے۔

اس موقع پر کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ پر سندھ حکومت نے سخت نوٹس لیا اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی کے الیکٹرک کی کارکردگی پر سخت ناراضگی کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی ناکامیوں کا بوجھ عوام اور ان کے منتخب نمائندے کیوں اٹھائیں۔

وزیر توانائی امتیاز شیخ نےکہاکہ شدید گرمی میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک ذمہ داری قبول کرے، لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیلنے والے عوام کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج نہ کریں تو کیا کریں۔

صوبائی وزیر محنت سعیدغنی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی کارکردگی کے سبب گرمی کے ستائے لوگوں کا گھروں میں رہنا مشکل ہےشہر میں کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، بجلی نہیں ہوتی تو پانی بھی نہیں ہوتا۔

Related posts

دعا زہرہ کی بازیابی کیلئے پولیس کا چھاپہ، دوسری لڑکی بازیاب

Hassam alam

دانیال عزیز کو آئی سی یو شفٹ کردیا گیا

ibrahim ibrahim

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

Rauf ansari

Leave a Comment