کراچی میں شدید حبس اورگرمی کےبعدبارش سےموسم خوشگوارہوگیا۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں کل شام تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت پر موجود ہوا کا کم دباؤ سندھ تک وسیع ہوکر بارش کا سبب بنا۔ بارش کا سلسلہ شہر کے مضافات سے شروع ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے شہر کے دیگر علاقوں تک پھیل گیا۔ بحریہ ٹاؤن، نارتھ کراچی، گلشن حدید، ملیر، لانڈھی، کورنگی، صدر، کلفٹن سمیت دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور کئی علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے زیریں اضلاع اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ کل شام تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
