مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر جواب

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ٹوئٹ میں کہا کہ یہ سستی چیز بھی نہیں چھوڑتے۔

آج اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے واپسی پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی اہلیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ملک ریاض سے ہیروں کا ہار لیا ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہار بہت سستے ہوتے ہیں کسی مہنگی چیز کی بات کرو۔

مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے اس بیان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا ہے کہ یہ سستی چیز بھی نہیں چھوڑتے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More