Urdu
پاکستان تازہ ترین

سوشل میڈیا پرغیراخلاقی مواد کی تشہیر،کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد کی تشہیر، شہریوں کو ہراساں اور کردار کشی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سائیبر کرائم میں ملوث افراد کیخلاف سخت اور فوری ایکشن کیلئے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ہدایات جاری کردیں ۔

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت اجلاس میں سوشل میڈیا پر شہریوں کی ہراسگی، غیراخلاقی ویڈیوز اپلوڈ کرنے، بلیک میلنگ اور کردارکشی سے متعلق معاملات کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سائبر کرائم بلخصوص ہراسگی اور توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے اور اسکی تشہیر سے متعلق قوانین کو موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، ہراسگی اور کردارکشی کے ذریعے ساکھ خراب کرنے کے معاملے پر پیکا دو ہزار سولہ میں ضروری ترامیم کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا جو سوشل میڈیا پر ہراسگی، کردارکشی اور توہین آمیز مواد روکنے کیلئے قانون سازی اورانتظامی اقدامات کے حوالے سے معاملات کاجائزہ لے گا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پرتوہین آمیز مواد اور شہریوں کی کردارکشی کے ذریعے ساکھ خراب کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں،ایسے جرائم میں ملوث افراد کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Related posts

جماعت اسلامی کا 31 دسمبر کو سندھ اسمبلی پر دھرنے کا اعلان

Hassaan Akif

اگلے سیزن میں دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں، رمیز راجہ

Hassam alam

حلیم عادل شیخ سمیت تین ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment