Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بجلی مہنگی کرنے سمیت آئی ایم ایف کے تمام مطالبات پورے کردیئے، شوکت ترین

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہآئی ایم ایف سے ڈیل کیلئے پرامید ہوں ۔آئی ایم ایف نے قرض کے لیے پانچ پیشگی اقدامات کا مطالبہ کیا تھا جن میں اکثر پر عملدرآمد ہو گیا۔

اسلام آباد میں کارپوریٹ سیکٹر کی طرف سے سماجی شعبوں میں عطیات دینے کی تقریب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دیں ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل جلد ہو جائے گی۔ آئی ایم ایف کے پیشگی اقدامات میں سے ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ پورا کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس استثنی کا خاتمہ اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے بل تیار کر لیے۔ وزارت قانون قانونی بلز کے مسودے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ کرنسی ریٹ اور مانیٹری پالیسی اسٹیٹ بینک کا دائرہ کار ہے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کاکہنا تھااس سال شرح نمو 5 فیصد سے زیادہ رہے گی ۔ہم غریبوں کو بغیر شرح سود کے قرض فراہم کرنے کے ساتھ کامیاب جوان پروگرام کیلئے آئندہ چار سالوں میں ایک ہزار چار سو ارب روپے کے قرض دیں گے۔احساس پروگرام کیلئے 260 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ احساس راشن کیلئے 350 ارب روپے مختص کر رہے ہیں۔

Related posts

نیب کا استعمال مخالف سیاستدانوں کے خلاف ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی

Rauf ansari

کیلیفورنیا کے قریب جنگل میں لگی آگ بے قابو

ibrahim ibrahim

خانیوال پی پی 206، مسلم لیگ نون کے رانا سلیم نے میدان مارلیا

Rauf ansari

Leave a Comment