Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مراد علی شاہ کی الیکشن کمیشن سے فروری میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواست

لاڑکانہ: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے عوام کی طاقت سے حکومت گرانے کی بات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ حکومت بھی پیپلزپارٹی کی بنے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے فروری / مارچ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ ایسا وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو دو وقت کا کھانا نہیں مل رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے۔ اس حکومت کو آنا ہی نہیں چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں سی ای سی کا اجلاس ہو گا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر سال کی طرح پیپلزپارٹی نے امسال بھی کل جلسہ عام کا اہتمام کیا ہے لیکن طبیعت کی خرابی کے باعث آصف زرداری جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی طرح کی سروس پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت تو ہر کسی سے ہوتی ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی آزادی مارچ: لاہور بورڈ نے کل میٹرک کا پرچہ منسوخ کردیا

Zaib Ullah Khan

پی ایس ایل 7 کا ٹائٹل لاہور قلندرز کے نام

Zaib Ullah Khan

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

Hassam alam

Leave a Comment