Urdu
تازہ ترین کھیل

کورونا کیسز میں اضافہ، پی ایس ایل میں تماشائیوں کی تعداد کم کرنے پر غور

کراچی: شہر قائد میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر سندھ حکومت نے پی ایس ایل سیزن 7 میں تماشائیوں کی تعداد کم کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں کراچی میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آئندہ 20 سے 30 روز کے لئے کسی بھی قسم کے اجتماعات کی اجازت نہ دینے کی تجویز سامنے آئی۔

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ کراچی میں شروع ہونے والے پی ایس ایل سیزن 7 کے لئے تماشائیوں کی تعداد کو بھی محدود کیا جائے، سندھ حکومت این سی او سی کے آئندہ اجلاس میں اپنی تجویز پیش کرے گی، این سی او سی سندھ حکومت کی تجویز پر فیصلہ کرے گی۔

این سی او سی نے پی ایس ایل میں 100 فیصد تماشائیوں کا اعلان کررکھا ہے۔

Related posts

گذشتہ 3 سال میں 270کھرب روپے کا قرضہ لیا گیا،شیری رحمان

ibrahim ibrahim

پریانتھا قتل کیس،33 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ibrahim ibrahim

بھارت 27 فروری کا سرپرائز کو نہیں بھولے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

Rauf ansari

Leave a Comment