Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی، شیخ رشید احمد

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مفتاح کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔ پی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ مفتاح کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔ یو این کا خطاب ایک بہانہ ہے،اصل میں نواز شریف کومنانا ہے۔ ن اورش کی سیاست آرپار ہو جائےگی اور پی ڈی ایم الیکشن سے پہلےٹوٹ جائے گی۔اگر دو مہینوں تک سیلابی پانی نہیں نکالا تو گندم،کپاس اورگنے کی بوائی نہیں ہوپائےگی،پھر کسان کیا کرےگااورغذائی بحران پیدا ہوگا۔

ان کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ گندم کی قیمت دو ہزار سے چار ہزار من مقرر کرناغریب کو گھاس کھانے پر مجبورکرنا ہے۔سردیوں سے پہلے ہی گیس کی شارٹ فال شروع ہوگیا ہے۔ یو این کے سیکریٹری جنرل کوبھی چندےکی ایمانداری کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے۔نہ کوئی غیرملکی امدادملی نہ ملکی امدادکی ساکھ ہے۔عمران خان کی ٹیلی تھون دکھانےپربھی پابندی ہے.

Related posts

بیلاروسی صدر الیکسانڈر لوکاشینکو اور ان کی اہلیہ پر بھی پابندیاں عائد

Hassam alam

مہنگائی، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے، وزیر داخلہ

Hassam alam

پاکستان نے تمام شرائط پوری کردیں،ایف اے ٹی ایف

ibrahim ibrahim

Leave a Comment