Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جلسے میں دنیا بھر سے عوام شریک ہوگی، اسد عمر

اسلام آباد : پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ میں ایک تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہے۔ عمران خان نے مسلمانوں کا مقدمہ لڑا اس لیے نہ صرف ملک بھر سے بلکہ بیرون ملک سے بھی لوگ شرکت کے لیے آرہے ہیں۔

سرپرائز دینے کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سرپرائز کے لیے کچھ ثبوت ہیں وزیر اعظم کی صوابدید ہے 27 مارچ کو جلسے میں وہ ثبوت دکھائیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کل ق لیگ کے ساتھ ہماری میٹنگ ہوگی۔

Related posts

حب ڈیم مکمل بھر گیا

ibrahim ibrahim

سعودی عرب کا غیرملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ

ibrahim ibrahim

کراچی:سہراب گوٹھ پر نامعلوم افراد نےکار کو آگ لگادی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment