Urdu
پاکستان تازہ ترین

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن عمران خان تماشہ کرنا چاہتے ہیں،سعید غنی

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کیلئے آئین میں طریقہ کار موجود ہے۔۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی سندھ کو تقسیم کرکے نیا صوبہ بنانے کی حامی نہیں ۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن عمران خان تماشہ کرنا چاہتے ہیں ۔ ادارے ان کی بات نہ مانیں، اگر اس دن کچھ ہوا تو ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس، بولے،سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈرون حملوں کی مخالفت کی تھی، ڈرون حملوں کے خلاف جو ہم نے کرنا تھا وہ ریکارڈ پر موجود ہے لیکن عمران خان جیساشخص امریکی صدر کی کامیابی کے دو نفل ادا کرے تو اُس کا کیا ہو سکتا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ہرلحاظ سے ختم ہو چکی ہے، وہ جو بھی تماشہ کرنا چاہتا ہے ادارے اُس کے احکامات نہ مانیں اور اگر کسی بھی رکن اسمبلی کو کچھ ہوا تو اُس کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی۔سعید غنی نے کہا کہ ایم کیوایم ایک سیاسی حقیقت ہے جس کاسب سے بڑا نقاد میں رہا ہوں، میں نے بھگتا بھی بہت ہے، ہم نے ایم کیو ایم کے سیاسی ونگ سے بات کی ہے، عسکری ونگ سے بات نہیں ہوسکتی۔

Related posts

پشاورمیں عدالت کے حکم پر سی این جی اسٹیشنز کھو ل دیئے گئے

Rauf ansari

وزیراعظم وفاقی وزراء کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر ماسکو روانہ

Rauf ansari

نعمان نیاز کی شعیب اختر سے جھڑپ، انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا

Hassam alam

Leave a Comment