Urdu
پاکستان تازہ ترین

او آئی سی کانفرنس میں مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقے سے مقابلہ کرینگے۔کوئی لانگ مارچ کرنا چاہتا ہے تو شوق سے کرے لیکن اسلام آباد میں ہونے والی او آئی سی کانفرنس میں مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے اعلان پررد عمل حکومت نے پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کو کہیں بھی نہیں روکا نہ آئندہ کسی لانگ مارچ کو روکا جائے گا تاہم اسلام آباد میں ہونے والی او آئی سی کانفرنس میں مداخلت نہیں کرنے دینگے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک اپوزیشن کہتی ہے ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں اگر ایسا ہے تو پھر اسلام آباد میں دھرنوں کی کیا ضرورت ہے؟ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا آئینی حق ہے اور ہم بھی اس کا قانونی اور آئینی طریقے سے ہی مقابلہ کرینگے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اپوزیشن اراکین کو دھمکانے یا رابطوں میں کوئی رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ستائیس مارچ کو ڈی چوک پر ہونے والے جلسے میں وزیراعظم عمران خان قوم کو اعتماد میں لیں گے کچھ چیزیں ایسی ہیں جووزیراعظم قوم سےشیئر کرنا چاہتے ہیں۔

Related posts

کئی بین الاقوامی ایجنسیوں نے بھارت سے برآمد کیلئے رابطہ کیا ہے، مفتاح اسماعیل

Nehal qavi

حکومت کا ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کیخلاف ریفرنس دائر نہ کرنےکافیصلہ

Rauf ansari

آیا صوفیہ مسجد میں88 سال بعد پہلی بار نماز تراویح کل ہوگی

Rauf ansari

Leave a Comment