Urdu
پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 18 روپے پچاس پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا، جس کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 40 روپے54 پیسے کمی کے بعد 236 روپے لیٹر ہوگی، جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 18روپے50 پیسے کمی سے 230 روپے 24 پپیسے لیٹر ہوگی۔

Related posts

صحافتی تنظیموں نے پیکا آرڈیننس کی مخالفت کردی

Zaib Ullah Khan

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو مشاورت کیلئے بلا لیا

Hassam alam

حکومت نے پی ٹی آئی کے 700 افراد کی گرفتاری کا منصوبہ بنالیا، فواد چوہدری

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment