Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان کو اتنا نقصان بھارت اور اسرائیل سے نہیں ہوا جتنا عمران پہنچا رہے ہیں، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کہتے ہیں پاکستان کو اتنا نقصان بھارت اور اسرائیل نے نہیں پہنچایا جتنا عمران خان پہنچا رہے ہیں۔ تمام اداروں سے اپیل کرتا ہوں سوشل میڈیا پر جعلی تصویر وائرل کرکے سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے لیکن ایک جانب سے بین الاقوامی کمیونٹی کو میسج دے رہے ہیں پاکستان کو امداد نہ دیں۔ ایک جعلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی جو کہ پرانی اور بھارت کی ہے۔ ایسی گری ہوئی حرکتوں سے سیلاب متاثرین کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا سندھ حکومت نے گندم کی قیمت 4000 روپے من مقرر کردی ہے۔پہلے یہ قیمت 2000 روپے من تھی کل کابینہ میں اسکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قیمت ڈبل کرنےکا مقصد کسانوں کودوبارہ گندم کاشت کرنےمیں مدد فراہم کرنا ہے۔ وفاقی حکومت کی گندم کی قیمت 8 ہزار روپے ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ججز اگر پسند نہیں اور مخالف سیاست دان بھی پسند نہیں ملک حالت جنگ میں ہے اور آپ مدد کرنے کے بجائے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ رانا ثناء سے اپیل ہے کہ منفی مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

Related posts

عمران خان کے خلاف 27 فروری کو فتح کا اعلان ہوگا، سعید غنی

Rauf ansari

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹننگ کا عمل جاری

ibrahim ibrahim

پولیس افسران اور ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی، عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج

Hassam alam

Leave a Comment