Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان سے بڑا جھوٹا، مکار، فریبی، دھوکےباز، پاکستان دشمن آج تک پیدا نہیں ہوا، شہباز شریف

وزیراعظم نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 75فیصد صارفین کو فیول سرچارج سے استثنیٰ مل گیا ہے۔ کورونا کے دوران ایل این جی کوڑیوں کے بھاؤ بک رہی تھی لیکن سابق حکومت نے نہیں خریدی۔ عمران خان سے بڑا جھوٹا،مکار، فریبی، دھوکےباز، پاکستان دشمن آج تک پیدا نہیں ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنیکا اعلان کردیا۔ بولے 75فیصد صارفین کو فیول سرچارج سے استثنیٰ مل گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جب ذمےداری سنبھالی تو صورت حال کا اندازہ تھا، سر منڈواتے ہی اولے پڑے، تیل کی قیمت 120 ڈالر سے اوپر چلی گئی۔ آنے والوں نے ہمارے لیے گڑھا کھود دیا تھا، نااہل حکومت نے ساڑھے3سال عوام کو ایک دھیلےکا ریلیف نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو گیا ہے، ہمیں پیروں پر کھڑا ہونےکا موقع مل گیا ہے۔ عمران خان نے توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچ دیں، ملک تباہ وبرباد کر کے ہمارے حوالے کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دوست ممالک گیا، قطر گیا، سپہ سالار بھی ساتھ تھے، قطر نے کہا منصوبے لائیں ہم سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں دوست ممالک نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا کہا، آپ سوتے رہے، جو اربوں ڈالر سرمایہ کاری کا کہہ رہے تھے ان کو آپ نے ٹھکرا دیا، آئی ایم ایف کے پروگرام کیلئے ناک سے لکیریں نکالی ہیں، پھونکوں، جادو ٹونے اورتعویز گنڈوں سے کام نہیں چلے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 10 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کےمنصوبے کا آغاز کروں گا، پاگلوں کی طرح منصوبے کے پیچھے لگوں گا، کامیابی اللہ کے ہاتھ میں ہے، سستی بجلی پیدا ہوگی، سبسڈی نہیں دینا پڑے گی، تیل کی امپورٹ بچے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھ پر چینی کی ایکسپورٹ کیلئے بہت پریشر تھا، میں نے اسٹاک چیک کیا، اسٹاک حوصلہ افزا نہیں تھا، جب تک یقین نہیں ہوگا کہ چینی ایکسپورٹ سےقیمت نہیں بڑھےگی، اجازت نہیں دوں گا، اگرچینی برآمد کی اجازت دے دیتا تو فی کلو 20 روپے چینی ملک میں مہنگی ہوجاتی۔

شہباز شریف نے کہا کہ جب آئی ایم ایف کا وقت قریب آرہا تھا کے پی کا خط آئی ایم ایف کو پہنچ گیا، پنجاب کا خط کہیں اٹک گیا، اس کے بعد کسی کو کوئی شک ہے کیا؟ ہم نے مشکل فیصلے لیے ہیں اس کی وجوہات بتاؤں گا۔

Related posts

کورنگی میں ڈاکوؤں کا ناکہ،خواتین کی بے حرمتی، 100 سے زائد لٹ گئے

Rauf ansari

چین سے تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

Zaib Ullah Khan

وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان پر گفتگو

Rauf ansari

Leave a Comment