Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سندھ بلدیاتی انتخابات: پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

سکھر: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے تحت 14 اضلاع میں پولنگ کے دوران دوران صوبے میں سکیورٹی سخت کی گئی، پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری تعینات رہی، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے 40 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، 42 ایس ایس پیز اور 82 ڈی ایس پیز بھی نگرانی کر رہے ہیں، کوئیک رسپانس کیلئے رینجرز کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا، حلقوں میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی، صورتحال خراب کرنے والوں کیخلاف فوری مقدمہ درج کئے جانے کے احکامات جاری کئے گئے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کے دوران پورا دن متعدد پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔ پولنگ کے دوران مختلف علاقوں میں دنگے فساد کے واقعات بھی پیش آئے۔ جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

Related posts

مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی

Hassam alam

مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کی افغانستان کے نائب وزیراعظم سے ملاقات

Hassaan Akif

صدر مملکت نے قومی احتساب ترمیمی بل 2021 کی توثیق کردی

Hassam alam

Leave a Comment