Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

آصف زرداری اوروفاقی وزیرفواد چودھری کی نااہلی کی درخواستیں خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدرآصف علی زرداری اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے دائر درخواستیں مسترد کردیں ۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ جب عوام نے منتخب کر رکھا ہے تو عدالت کیوں مداخلت کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےآصف زرداری اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ دونوں کیسز منتخب نمائندوں سے متعلق ہیں۔ دونوں کو عوام نے منتخب کر رکھا ہے۔ جب عوام نے منتخب کر رکھا ہے تو عدالت کیوں مداخلت کرے؟ عدالت نے فواد چوہدری اور آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواستیں خارج کردیں۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے تنازعات عدالتوں سے باہر نمٹائیں۔ سیاسی تنازعات عدالتوں میں لانا عوام کے مفاد میں نہیں۔ یہ عدالت اس معاملے میں اپنا اختیار استعمال کرنے سے گریز کرتی ہے۔ دوران سماعت سوشل میڈیا سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت نے اپنی سوشل میڈیا ٹرولنگ ٹیم رکھی ہے۔ عدالتوں میں اپنےمعاملات لاتے ہیں جس کیخلاف فیصلہ آئے وہ ٹرولنگ شروع کرتا ہے۔ جب یہ سب ہونا ہے تو عدالتیں ان معاملات میں کیوں پڑیں؟ پھر آپ کہتے ہیں ہماری عدالتیں 139 نمبر پر ہیں۔ یہ ریٹنگ عدالتوں کی نہیں، پورے گورننس سسٹم کی ہوتی ہے۔ میں نہیں کہتا عدالتیں بہت اچھی ہیں لیکن پورا سسٹم دیکھیں۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں چینی مہنگی ملنے کا الزام بھی پیپلزپارٹی پر لگایا جارہا ہے، مرتضیٰ وہاب

Rauf ansari

دوحہ میٹنگ کے بعد امداد نہیں حکم نامے آ رہے ہیں، شیخ رشید

Nehal qavi

چند استعفوں کی منظوری حکومت کی سیاسی چال ہے

Hassam alam

Leave a Comment